صوبائی وزیرلیبر انصرمجید خان

ترقیاتی بجٹ میں اضافہ جبکہ سرکاری اخراجات میں کمی کی گئی ہے، صوبائی وزیرلیبر انصرمجید خان

لاہور ( لاہور نامہ) وزیرلیبرپنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ مشکل وقت میں متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو جاتا ہے۔اپوزیشن کا شور مچانے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں۔

جنوبی پنجاب کے فنڈز وہاں کی عوام پر ہی خرچ ہوں گے۔پیش کئے گئے بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبہ جات پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
صوبائی وزیر انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ مالی سال 2020-2021کیلئے محکمہ لیبرکی ترقیاتی سکیموں کیلئے 150ملین کا بجٹ مختص کیاگیاہے۔

ترقیاتی سکیموں میں پنجاب چائلڈ لیبر سروے، ورکرز ریپوزیٹری سیل کا قیام اور جاب سنٹرز اِن پنجاب شامل ہیں۔ انصرمجید خان نے کہاکہ مالی بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیاگیاہے۔ترقیاتی بجٹ میں اضافہ جبکہ سرکاری اخراجات میں کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے علاوہ کسی نے آج تک سرکاری اخراجات کم نہ کئے۔حکومت نے بجٹ میں ٹیکس بڑھانے کی بجائے رعایت دی ہے۔