کورونا کیسز

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 154760سے تجاوز ہو گئی‘کورونا سے متاثرہ 58437 مریض صحت یاب

اسلام آباد( لاہور نامہ) ملک میں کورونا وائرس کی وبا نے مزید 136 زندگیوں کے چراغ گل کردیے جس سے اس وبا کے ہاتھوں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

چوبیس گھنٹوں میں مزید 5839 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 154760سے تجاوز ہو گئی۔ملک میں کورونا وائرس سے مسلسل دوسرے روز ریکارڈ اموات۔ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 136 مریض دم توڑ گئے۔

جو ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 2975 ہوگئی۔

چوبیس گھنٹوں میں مزید 5839 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے سے ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 54 ہزاد 760 ہوگئی۔پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

سندھ میں کورونا کیسز 57868 ، خیبر پختونخواہ میں 19107، بلوچستان میں 8437، اسلام آباد میں 9242، گلگت میں 1164، آزاد کشمیر میں 703 ہوگئے۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 1149 ہوگئی، سندھ میں 886، خیبر پختونخواہ میں 731، بلوچستان میں 89، اسلام آباد میں 90 اور گلگت میں 17 اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے ملک بھر میں ابتک ساڑھے 9 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ملک میں کورونا کے متاثرہ 58437 مریض صحتیاب ہوگئے۔