لاہور( لاہور نامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ترقیاتی عمل کی رفتار کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔مشکل معاشی حالات کے باوجود ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب روپے کا اضافہ کیا۔ اٹک، راولپنڈی، جہلم اور دیگر شہروں کے ارکان صوبائی اسمبلی سے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب کے ہر شہر تک ترقی کے ثمرات یکساں پہنچیں گے۔
تمام اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیرتکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرایا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں کیلئے عوامی نمائندوں کی تجاویز اور مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ساڑھے گیارہ ارب روپے لاگت سے نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم ہوں گے۔ 196 بنیادی مراکز صحت میں دن رات صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک ارب مختص کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید بتایا کہ 16 شہروں میں 32 ارب روپے سے فراہمی و نکاسی آب، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور دیگر منصوبے مکمل کریں گے۔لاہور اور راولپنڈی سمیت 5 شہروں میں واٹر ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔
23 ارب روپے کی لاگت سے بنیادی بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پنجاب میونسپل پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ نیا پاکستان منزلیں آسان کے فیز ٹو کی تکمیل کیلئے 10نئے مالی سال کے بجٹ میں ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں سوا نو ارب روپے کی لاگت سے پی پی آئی سی تھری پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کوروناوباء کے باعث معیشت سست روی کا شکار ہے۔
پنجاب حکومت نے چھوٹے کاروبار کو ریلیف دینے کے لئے 56ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی ہے۔ اس تاریخی اقدام سے کوروناسے متاثرہ کاروبارکوبہت ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث معمولات زندگی بدل رہے ہیں۔شہری ایس او پیز پر عملدرآمدکر کے بیماری کا پھیلاؤ کم کرسکتے ہیں۔ شدید متاثرہ علاقوں کو سیل کیا جارہا ہے۔
عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ماضی کا روایتی طریقہ کار اب نہیں چلے گا۔ اس ضمن میں ہماری حکومت آؤٹ آف باکس اقدامات پر کام کررہی ہے۔ عثم6 و%بA78%D رAن %D ا8ک %D7%B%ا86AنD8مبلی کے جائزکام ہر صورت ہوں گے۔
اراکین اسمبلی کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیا جائے گا۔ ملاقات میں اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کورونا وباء کا پھیلاؤ کم کرنے کے لئے حکومتی ہدایات پر عملدر آمد کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات نوٹ کیں اور فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کئے۔