تفتان( لاہور نامہ) وفاقی حکومت نے تافتان بارڈر کو 7 روز کے لئے کھول دیا ۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایران سے ملحقہ سرحد کو تجارت کے لیے کھول دیا ہے تاہم بارڈر کھلنے پر ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تفتان بارڈر 27 مارچ سے بند تھا، سرحد کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جب کہ اس سے قبل طور خم اور چمن بارڈر کو بھی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تجارت کے لئے کھولا گیا تھا۔