وزیراعظم کا آج سے بین الاقوامی پروازوں

وزیراعظم کا آج سے بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان

اسلام آباد( لاہور نامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ (آج) اتوار سے جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود کھول رہے ہیں،واپس آنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل فضائی حدود جزوی طور پرکھولی جائے گی، یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے کیا جارہاہے۔

فضائی آپریشن بیرون ملک کام کرنے والوں کے لئے معاون ہوگا، کورونا وبا کے دوران انہوں نے حوصلے سے کام لیا ہمیں فخر ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا واپسی پر خیر مقدم کرتے ہیں، واپس آنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔