کرونا کیسز

پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند، پاکستان دنیا کا 14 واں ملک بن گیا

اسلام آباد ( لاہور نامہ) پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوتا جا رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 14 واں ملک بن گیا، گزشتہ روز ایک پوائنٹ بہتری سے پاکستان13سے چودہ نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 185,034افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,695ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 5,104 ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 868 ہے، اب تک 73,471 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 3,236 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

کمانڈ سینٹرکے مطابق سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,495ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,103 اموات، خیبر پختون خوا میں 843 اموات، بلوچستان میں 104، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 22 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 71,092 ہو گئی، پنجاب میں 68,308 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 22,633، اسلام آباد میں 11,219 ہو گئی، بلوچستان میں 9,587، گلگت بلتستان میں 1,326 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 869 ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 ہزار 599 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 11 لاکھ 26 ہزار 761 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں 37,044 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 19,580 مریض، خیبر پختون خوا میں 6,869 مریض، اسلام آباد میں 5,012، بلوچستان میں 3,670 مریض، گلگت بلتستان میں 946 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 350 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔