لاہور : پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکز ی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منشور ہے کہ انصاف یکساں اور بلا تفریق ہونا چاہئے اور ہرفرد کو صفائی کا موقع بھی ملنا چاہئے ، عبدالعلیم خان نے دس سال تحریک انصاف کیلئے خدمت کی ہے انہوں نے گرفتاری کے بعد استعفیٰ پیش کرکے مثال قائم کی ہے،قانون حرکت میں ہے عدالتیں جو فیصلہ کریں گی پی ٹی آئی قبول کرے گی،ہمارے وزرا نے اپنے احتساب کیلئے استعفے دئیے ہیں، شہباز شریف کو شرم آنی چائیے وہ علیم خان سے سبق حاصل کرے اور استعفیٰ دیں،شہباز شریف استعفیٰ دے کر خود احتساب کے لئے پیش ہوں کلیئر ہو کر واپس آ جائیں۔وہ گزشتہ روز فیصل آباد کے ایک روزہ دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ احتساب کا پروگرام حکومتی سرپرستی کے بغیر چل رہا ہے ،ادارے آزاد ہیں اپنی اپنی حیثیت میں کام کر رہے ہیں،نیب ایف آئی آے سمیت اداروں کو بخوبی علم ہے کہ کون کون قابل احتساب ہے کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے رفو چکر ہو نا چاہتے ہیں مسئلہ طبیعت کا ہی نیت کا ہے ان کی نیت خراب ہیکوئی این آر او ڈیل یا ڈھیل نہیں ہوگی ،سزا یافتہ مجرم کے ملک سے باہر جانے کی کوئی گنجائش نہیں،(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی والے کس منہ سیعمران خان کا احتساب مانگتے ہیں وہ تو کب کا 41 سال کا حساب دے چکے ہیں عدالتوں کے فیصلے مانتے ہیں مانتے رہیں گئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM