کورونا سے جاں بحق

ورثا غسل، جنازے اور تدفین کر سکے گے، پنجاب حکومت نے کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کے ایس او پیز میں نرمی کردی

لاہور ( لاہور نامہ) پنجاب حکومت نے کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کے ایس او پیز میں نرمی کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تدفین کے ایس او پیز پر نظرثانی کی منظوری دی گئی۔

ایس او پیز میں نرمی کے تحت ورثا غسل، جنازے اور تدفین میں شامل ہوں سکیں گے جب کہ ورثا میت کا منہ بھی دیکھ سکیں گے البتہ میت کو چھو نے یا چومنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے ایکٹمرا انجیکشن اور دیگر ضروری ادویات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی پر شہری حدود میں بکرا منڈیاں نہیں لگیں گی، لاہور کے بعض علاقوں کو سیل کرنے کیلئے حتمی پلان بھی پیش کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹوں کی استعداد 12 ہزار ہو گئی ہے حالانکہ تین روز میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔