وزیراعلیٰ پنجاب

ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پرہوں گے، کوروناکاپھیلاوروکنے کیلئے متاثرہ علاقے سیل کئے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور ( لاہور نامہ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پرہوں گے،جائزکاموں میں کسی کورکاوٹ نہیں ڈالنے دوں گا‘کوروناکاپھیلاوروکنے کیلئے متاثرہ علاقے سیل کئے.ایس اوپیزکی خلاف ورزی پربازاراورمارکیٹس بندکردیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کوعلاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے اراکین کومسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔