لاہور( لاہور نامہ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق ڈین ڈاکٹر مغیث الدین کورونا کے باعث جاں بحق ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا ،انہیں گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا.
ڈاکٹر مغیث الدین شیخ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔
یادرہے کہ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کے بانی تھے ،ڈاکٹر مغیث الدین شیخ پنجاب یونیورسٹی میں بطور ڈین بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔