لاہور ( لاہور نامہ) کورونا بحران کی وجہ سے فیسوں کی ادائیگی میں مشکلات کے شکار یونیورسٹی طلباءکو بڑی خوشخبری مل گئی ‘یونیورسٹی چانسلر نے پنجاب بھر کی سر کاری اور غیر سر کاری یونیورسٹی کو فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کسی بھی طالب علم کو یونیورسٹی سے فارغ کر نے سے روک دیا ۔
یونیورسٹی کے چانسلر و گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کرونا بحران سے متاثر یونیورسٹیز طلباءکی فیسوں کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے یونیورسٹی کو مر اسلہ جاری کر دیا ہے جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو فیس کی عدم ادائیگی پر کسی بھی طالبعلم کو فارغ کرنے سے روک دیا ہے اور اس پر عملد درآمد یقینی بنانے کے لئے باقاعدہ طور پر مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے .
مراسلہ کے مطابق کورونا بحران سے ملک بھر میں معاشی مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں اور مڈل کلاس طبقے کو اپنے بچوں کی فیس کی ادائیگی میں مشکل آ رہی ہے اس لیے یونیورسٹی طلباءکو فیسوں کے معاملے پر ریلیف دیں .
گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ یونیورسٹیز کو ہدایت کردی ہے کہ فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کسی بھی طالب علم کا تعلیمی نقصان نہیں ہو نا چاہے یہ طالب علم ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔