کورونا وائرس

کورونا وائرس ،پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 148مریض جاں بحق، صحت یاب کی تعداد81ہزار307

اسلام آباد ( لاہور نامہ) پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے148افراد انتقال کرگئے، جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 3 ہزار 903 ہو گئی.

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جان لیوا وبا کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، موجودہ صورتحال کے پیش نظر اب تک مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد چار ہزار تک پہنچنے والی ہے۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں کورونا کے ایک لاکھ7ہزار760مریض زیرعلاج ہیں، جس میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد81ہزار307ہے.

ملک میں24گھنٹے کے دوران21 ہزار 835 ٹیسٹ کئے گئے، پاکستان میں اب تک 11لاکھ71ہزار976کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 74 ہزار 70 ،پنجاب میں71ہزار191ہوگئی جبکہ خیبرپختونخوا میں23ہزار887،بلوچستان میں9817 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے.

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد1 ہزار710ہوگئی، گلگت میں1365،آزاد کشمیر میں930کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا سیاموات کی تعداد1602 ہوگئی، سندھ میں1161،خیبرپختون خوامیں869افراد کورونا سے انتقال کرگئے.

کوروناوائرس سے بلوچستان میں108،اسلام آبادمیں115اموات ہوئیں، گلگت بلتستان میں 23اور آزاد کشمیر میں25 اموات ریکارڈ کی گئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر رپورٹ کے مطابق کورونا کے مریضوں کیلئے دستیاب 1539میں سے571وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیںآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔