ڈاکٹر معید یوسف

پاکستان نے تمام بین الاقوامی ایئر روٹس کو پروازوں کی اجازت دے دی، ڈاکٹر معید یوسف کی پریس کانفرنس

اسلام آباد ( لاہور نامہ) معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی ایئر روٹس کی پروازوں کےلئے اجازت دے دی ہے،

26سے 30جون تک 70پروازوں سے 45ہزار افراد پاکستان آئیں گے۔

جمعرات کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی امورڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ تمام بین الاقوامی ایئر لائنز کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی ہے.

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں جبکہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سکریننگ ہو گی .

جو بیمار یا کرونا مریض رہے ہیں بغیر نیگیٹو ٹیسٹ کے ایئرپورٹ نہ آئیں، جہاں جہاں ضرورت پڑے گی ہم ہر ممکن اقدامات کریں گے اور بحیثیت ذمہ دار قوم ہم سکریننگ کا عمل سخت کریں گے .

جبکہ بیرون ملک جانے والے مسافر متعلقہ ملک کی پالیسی کے مطابق سفر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک جانے والے اور آنے والے افراد جب مکمل طور پر صحت سے متعلق مطمئن نہ ہوں ایئر پورٹ کا رخ نہ کریں، دو سے تین ہفتوں میں اپنے تمام بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔