کراچی( لاہور نامہ) اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر کے 7 فیصد کردی ہے۔
مانیٹری پالیسی کے متعلق اجلاس گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت کراچی میں ہوا، جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی.
اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کر کے 8فیصد کردی تھی۔گزشتہ تیں ماہ کے دوران شرح سود 7فیصد کم ہو کر7 فیصد پر آگئی ہے۔