اسلام آباد ( لاہور نامہ) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کرونا کی بدولت دنیا میں خوفناک صورتحال بنی ہوئی ہے حکومت سعودی عرب نے حج سے متعلق جو فیصلہ کیا ہے اس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں.
اس سال 10 ہزار کے لگ بھگ عازمین حج ادا کر سکیں گے جن لوگوں نے حج کے ارادے کئے تھے اللہ ان کو اجر دے گاجن لوگوں نے نفلی حج کے لئے اپلائی کرنے والے اپنے پیسے غریبوں میں تقسیم کریں.
اپنے بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ لیبیا کے معاملے پر پاکستان کو بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے درخواست کرتے ہیں کہ لیبیا کے معاملے پر اپنا کردار ادا کریں .
انہوں نے کہاہم سمجھتے ہم قربانی کا مسلہ بہت اہم ہے پاکستان میں اکثر لوگ نفلی قربانی کرتے ہیں میں درخواست کرتا ہوں کہ عید کے دوران نفلی قربانی کے بجائے پیسے غربا میں تقسیم کریں.
اس وقت ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اس وقت جب بھارت کو چین سے مار پڑ رہی ہے تو ایسے حالات میں کچھ عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگ جن کی شکلیں مولیوں جیسے ہوں لیکن فساد پیدا کرتے ہیں.