ڈاکٹریاسمین راشد

تمام ڈی ایچ کیوزکے آوٹ ڈورزمیں معمول کے مطابق مریضوں کاعلاج جاری ہے، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور( لاہور نامہ)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، چیئرمین کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت، ڈائریکٹرہیلتھ سروسز ای پی آئی ڈاکٹربشیراحمد ودیگرافسران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ایکسپینڈڈپروگرام آن امیونائزیشن پنجاب کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔

سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوصوبہ بھرمیں کوروناوائرس کے علاوہ دیگروبائی بیماریوں کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناوائرس کے علاوہ دیگرتمام وبائی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ تمام ڈی ایچ کیوزکے آوٹ ڈورزمیں معمول کے مطابق مریضوں کاعلاج جاری ہے۔بچوں کومختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام جاری رکھے جائیں۔ ہیلتھ ٹیموں کوحفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب بھرمیں کوروناوائرس کے مریضوں کابہترین علاج جاری ہے۔ کوروناوائرس سے بچاوکیلئے عوام ایس اوپیزپرسختی سے عملدآمدکریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے عوام کی جانب سے ایس اوپیزپرعملدرآمدنہ کروانے پرعلاقے بند کئے ہیں۔

چیئرمین سی ایگ پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکوکوروناوائرس کے مریضوں کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات کے ٹرائلزکے نتائج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔