اسلام آ با د:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی بدولت عالمی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں جو موجودہ حکومت کی معاشی اور اقتصادی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔ تفصیلا ت کے مطاسق وزیر اعظم عمران خان سے امریکن بزنس کونسل کے وفد نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے ۔امریکن بزنس کونسل پاکستان میں 65 امریکی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔ یہ امریکی کمپنیاں معیشت کے ہر شعبے میں موجود ہیں۔وفد کے اراکین نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ایز آف ٹریول ٹو پاکستان اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے ضمن میں حکومتی اقدامات مثالی ہیں، ا س موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد ملک میں wealth creation, سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور ease of doing business کو ممکن بنانا ہے۔ ان پالیسیوں سے ملک میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، غربت میں کمی آئیگی اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں حکومت کی طرف سے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے پر بھرپور حوصلہ افزائی کی۔وفد میں معروف امریکی اور بین الاقوامی سر مایہ کار کمپنیز کے نمائندے شامل تھے۔ وزیرخزانہ اسد عمر، وزیراعظم کے مشیر عبد الرزاق داؤد اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف بھی ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM