پنجاب حکومت مسرت چیمہ

سیل کئے گئے علاقوں میں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہے‘ ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ

لاہور ( لاہور نامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ہاٹ سپاٹ مقامات قرار دئیے جانے کے بعد سیل کئے گئے علاقوں میں آمدورفت پر مکمل پابندی عائد ہے،کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد میں بتدریج اضافہ کیا گیا ہے ، حکومت حالات مکمل کنٹرول میں آنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی.

شہباز شریف اور بلاول زرداری ملک یا عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنی دم توڑتی سیاست میں جان ڈالنے کےلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کےلئے مشاورت کر رہے ہیں۔ میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے ہاٹ سپاٹ قرار دے کرسیل کئے گئے علاقوں کی کڑی نگرانی اور مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور وہاں پر کسی بھی طرح کی آمدورفت اوور نقل و حرکت کی اجازت نہیں ۔

حکومت نے قطعی طور پر شوق میں ان علاقوں کو سیل نہیں کیا بلکہ عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ ہم نے ایک قوم بن کر اس مشکل وقت سے باہر نکلناہے اور اس کےلئے سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرناہوگا ۔