کورونا

کورونا مزید 74 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 1 لاکھ 98 ہزار 883 شہری متاثر، اموات کی تعداد 4 ہزار 35 ہوگئی

اسلام آباد ( لاہور نامہ) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 745 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 35 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 138 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 72 ہزار 880، سندھ میں 76 ہزار 318، خیبر پختونخوا میں 24 ہزار 943، بلوچستان میں 10 ہزار 116، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417، اسلام آباد میں 12 ہزار 206 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 12 لاکھ 14 ہزار 140 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 33 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 86 ہزار 906 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 729 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 74 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 35 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 656، سندھ میں ایک ہزار 205، خیبر پختونخوا میں 890، اسلام آباد میں 120، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 113 اور ا?زاد کشمیر میں 28 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔