لاہور ( لاہور نامہ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ترقی پنجاب کے تمام شہریوں کا حق ہے ، ماضی میں ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کیا جائے گا-
نئے مالی سال کے بجٹ میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا-کارکنان میرے دست و بازو ہیں ، انہیں عزت و احترام دیں گے –
ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں ارکان اسمبلی کی تجاویز قابل قدر ہیں -انہوں نے کہا کہ ہر شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، پنجاب بدل رہا ہے – پنجاب میں ترقی عوام پر خوشگوار اثرات مرتب کرے گی-
ہر شہری کے مسائل کا ادراک ہے ، دل و جان سے ازالہ کرنا چاہتے ہیں -انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کریں گے –
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کا ویژن رکھتی ہے-پنجاب میں اقلیتی برادری کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کررہے ہیں -پنجاب میں تبدیلی آچکی ہے.