کورونا کے 213 نئے کیسز

پاکستان میں کورونا کے 213 نئے کیسز، کل تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 995 ، اموات کی مجموعی تعداد 4118 ہوگئی

اسلام آباد ( لاہور نامہ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 231 کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 995 ہوگئی ،مزید 2 افراد کے انتقال کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4118 تک پہنچ گئی.

گزشتہ روز پنجاب سے 2215 کیسز 44 ہلاکتیں، سندھ سے 1949 کیسز اور 38 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 437 کیسز 24 اموات، اسلام آباد 225 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان سے 145 کیسز ایک ہلاکت، آزاد کشمیر سے 41 کیسز اور 3 ہلاکتیں جبکہ گلگت بلتستان سے 6 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اب تک وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 189 اور آزاد کشمیر میں 24 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اتوار کو اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید213 کیسز اور 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں اسلام آباد میں 189 کیسز اور دو ہلاکتیں جب کہ آزاد کشمیر میں 24 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 189 کیسز اور دو ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔ پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد12395 اور اموات 122 ہو چکی ہیں۔ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 6532 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔