لاہور( لاہور نامہ) پاکستانی ٹیم کا 31 رکنی دستہ خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوگیا۔
پاکستانی ٹیم میں 20 کھلاڑی اور 11 کوچنگ سپورٹ اسٹاف ارکان شامل ہیں
جن کو نجی ہوٹل کے بائیو سکیور ماحول میں رکھا گیا تھا۔
وہاں سے کھلاڑی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ گاڑیوں میں بیٹھ کر علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے،
پاکستان کرکٹ ٹیم کے خصوصی طیارے نے 10 بجے لاہور سے مانچسٹر کے لیے اڑان بھری۔
گرین شرٹس دورہ انگلینڈ کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
ابھی انگلینڈ روانے ہونے والے قومی اسکواڈ میں 20 کھلاڑی اور 11 مینجمنٹ کے اراکین شامل ہیں
جب کہ بولنگ کوچ وقار یونس اور فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن آسٹریلیا اور جنوبی افریقا سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔
ان کے علاوہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی 2 ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ٹیم کا حصہ بن سکیں گے۔
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ان کی اہلیہ بھی ٹیم کے ساتھ سفر کررہی ہیں۔
ان دونوں کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کا انگلینڈ پہنچنے پرکورونا ٹیسٹ ہوگا اور تمام لوگ چودہ روز تک ووسٹر میں قرنطینہ میں رہیں گے۔
جس کے بعد وہ 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہوگی۔
ڈربی شائر کاونٹی کرکٹ گراونڈ میں پاکستانی ٹیم چار روزہ میچز کھیلے گی۔
دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان بابر اعظم ہوں گے۔
روانگی سے قبل ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ میں کھیل کر ہمیشہ خوشی ہوئی ہے
اور ا ب ہم ایک اور تاریخی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ اس سفر کا منتظر ہوں اور ہمیشہ کی طرح فینز کی دعاوں کی ضرورت ہے۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ فینز کی محبت اور غیر مشروط اسپورٹ کی بھی اس وقت ضرورت ہے۔
پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
بولنگ کوچ وقاریونس سڈنی سے انگلینڈ پہنچ کر ٹیم کو جوائن کریں گے۔