بھارت کا جاسوس ڈرون

بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون پاک فوج نے ایل او سی پر مار گرایا

روالپنڈی (لاہور نامہ) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا

جو رواں برس گرایا جانے والا 9 جاسوس ڈرون ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان

میں کہا گیا کہ ‘پاک فوج کے سپاہیوں نے ایل او سی کے ساتھ ہاٹ اسپرنگ سیکٹر میں

بھارت کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا’۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی جاسوس ‘ڈرون ایل او سی پر پاکستان کی حدود میں 850 میٹر اندر آگیا تھا’۔