لاہور ( لاہور نامہ) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے
جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کوہالہ پن بجلی سہ فریقی منصوبے پر وفاقی حکومت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتاہے.
اس منصوبے سے پانچ ہزار افراد کو روز گارکے مواقع فراہم ہوں گے.
اس منصوبہ سے2ارب 40کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی،
یہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں آئی پی پیز کے کسی بھی منصوبے میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے.