کراچی( لاہور نامہ) ملک دشمن عناصر کی امن خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی.
پاکستان سٹاک ایکسچینج کی حدود میں فائرنگ اور دستی بم حملوں میں 6 افراد شہید ہوگئے
جبکہ سکیورٹی گارڈ کی بروقت جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے
جس سے عمارت میں موجود 2000 کے قریب قیمتی انسانی جانیں بچ گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح دہشت گردوں نے 10 بج کر 5 منٹ پر
پاکستان سٹاک ایکسچینج پر کاروباری ہفتے کے پہلے روز دستی بم کے ساتھ حملہ کیا،
پانچ سے 7 منٹ تک فائرنگ کی ۔
عمارت میں موجود سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی کارروائی
ناکام بناتے ہوئے چاروں حملہ آور کوموقع پر ہی ہلاک کر دیا ۔
فائرنگ واقعہ میں سب انسپکٹر ،ایک عام شہری جبکہ 4 سکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ایدھی حکام نے واقعے میں4 دہشت گرد ہلاک جبکہ سب انسپکٹر ،
ایک شہری اور 4 سکیورٹی گارڈ کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی عمریں25 سے35
کے درمیان تھیں ، نیلے رنگ کی کرولا کار میں آئے،
چار دہشت گردوں نے مرکزی دروازے سے اندر داخل ہوتے ہی فائرنگ کی.
تاہم سیکورٹی اہل کاروں نے جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد
کو گیٹ پر ہی مار دیا اور دیگر تین دہشت گردوں کو عمارت کے اندر داخل نہیں ہونے دیا۔
دہشت گر د اسلحہ سے لیس تھے ، برآمد ایمونیشن کے علاوہ ، رائفل، کلاشن کوف، اور ہینڈ گرینڈز کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کی عمارت میں اس وقت 2 ہزار کے قریب لوگ موجود تھے،
کچھ دیر قبل اچانک پہلے فائرنگ ہوئی اور پھر ٹریڈنگ ہال کے باہر دستی بم حملے کی اطلاع ملی۔
پولیس اور رینجرز کی بڑی نفری نے عمارت کے اندر اور علاقے کو گھیر لیا ہے، دوسری طرف آئی آئی چندریگر روڈ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
علاقے کی فضائی نگرانی سمیت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں سرچ اینڈ کلیئرنس کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد سٹاک ایکسچینج کو دوبارہ کاروبار کیلئے کھول دیا گیا ہے