بیماری کی آڑ میں

بیماری کی آڑ میں چھپنا شریف خاندان نے وطیرہ بنا لیا ہے، ثانیہ کامران

لاہور ( لاہور نامہ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی

صدر و رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاکہ

حمزہ شہبازاور عظمیٰ بخاری نے جھوٹ بولنے اور منافقت کرنے میں

پی ایچ ڈی کررکھی ہے.

پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر پنجاب حکومت کے خلاف منفی

پروپیگنڈا کرنے والے ن لیگ کے درباریوں اصلیت عوام پہچان

چکے ہیں ان میں اتنی بھی اخلاقی جرات نہیں بھگوڑے

نوازشریف کو وطن واپس لا کر دکھائیں.

کورونا وائرس کے بہانے شہبازشریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں جان بوجھ کر نہیں گئے.

بیماری کی آڑ میں چھپنا شریف خاندان نے وطیرہ بنالیا ہے.

شریف فیملی کی سیاست ذاتی مفادات تک محدود ہے، انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے چمچے اور خوش آمدیوں کا ٹولہ اسمبلی کے اندر اپنی کرپٹ اور نیب زدہ قیادت کو بچانے کے لئے جھوٹ بولتے ہیں.

ملک وقوم کی بہتری کے لئے ن لیگ نے حکومت کا کبھی ساتھ نہیں دیا.

اجلاس میں صرف اپنی مردہ سیاست کو بچانے کے لئے شریک ہوتے ہیں اور شور شرابہ کرکے قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے ہیں.

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے سیاہ دورحکومت میں ایک دوسرے کیس بنائے.

تحریک انصاف کرپٹ مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دے گی بلکہ عوام کی دولت لوٹنے والے لٹیروں سے پائی پائی وصول کرے گی۔