لاہور (لاہور نامہ)تر جمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی
ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اداروں کو
کرپشن سے پاک کر دیا.
اپنے چہیتوں کو نوازنے کیلئے سا بق حکمرانو ں نے ادارو ں میں کر پشن اور سفارش کے کلچر کو متعار ف کرایا .
،پنجاب کا کلچر بدل چکا اب انتظامیہ کے پاس کوئی ناجائز کام لے کر نہیں جاتا۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن)
کااتحادصر ف اپنی کر پشن بچانے اور کیسو ں سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے.
سا بق دور کے سارے کر پٹ عنا صر مل کر بھی ” کر یشن ایسو سی ایشن
کے ممبر بن جا ئیں پھر بھی انہیں ہرحا ل میں احتسا بی ریل پر
سفر کر نا پڑے گا۔
انہو ں نے کہاکہ حکومت سے الگ ہو نے والے اتحادیوں سے حکومت کسی صور ت بلیک میل نہیں ہوگی جا ئز مطالبا ت کو تسلیم کرنے سے نہ پہلے انکارکیا گیا نہ آ ئندہ انکارہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ حکومت اپنی جمہوری اور آئینی مد ت ہرحال میں پورا کرے گی۔