اسلام آباد ( لاہور نامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں
مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقامی وکیل
چوہدری تنویر اخترکی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 میں مندر کی
تعمیر کے لئے دی گئی زمین واپس لی جائے.
ہندو مندر کی تعمیر کے لئے تعمیراتی فنڈز بھی واپس لیے جائیں.
سید پور ویلج میں پہلے سے مندر موجود ہے، حکومت اس کی تزئین و آرائش
کرسکتی تھی.
ایچ نائن میں مندر کو دی گئی زمین ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ ماسٹر پلان پر عمل درآمد کرایا جائے اور مندر میں تعمیر پر حکم امتناع جاری کیا جائے.
ایچ نائن سیکٹر میں حکومت نے مسجد کے لیے تو فنڈز کا اعلان نہیں کیا مندر کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کر دیے۔
عدالت نے مندر کی تعمیر فوری روکنے اور حکم امتناع کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔