لاہور(لاہور نامہ) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت آج
محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی
کاآٹھواں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا.
جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل، رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عادل پرویز اورویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے وائس چانسلرفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرظفرچوہدری و دیگرسینڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی۔
رجسٹرارفیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی نے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکواجلاس کے مندرجات پیش کئے۔
وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرظفرچوہدری نے سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران گذشتہ چھ ماہ کے دوران کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج ومعالجہ کی تفصیلات پیش کیں۔
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کے حوالہ سے وائس چانسلرفیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی کارکرگی رپورٹ پراظہاراطمینان ظاہرکیا۔
صوبائی وزیرصحت نے وائس چانسلرسے برن یونٹ کی ایک ہفتہ میں کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔
سینڈیکیٹ اجلاس میں فیصل آبادمیڈیکل یونیورسٹی کانیااکاؤنٹ کھلوانے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں نئے سکیورٹی کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔
سینڈیکیٹ اجلاس میں لیبارٹری کے سامان کی خریداری کی بھی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناوائرس کیلئے حفاظتی سامان کی خریداری کی منظوری کیلئے جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
سینڈیکیٹ اجلاس میں نکاسی آب کیلئے نئے کنٹریکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں شعبہ امتحانات کیلئے نئے قوانین کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔