اورنگزیب لغاری

بد قسمتی سے کسی بھی حکومت میں شوبز انڈسٹری کی سرپرستی نہیں کی گئی ‘ اورنگزیب لغاری

لاہور( لاہورنامہ) پرائیڈ آف پرفارمنس سینئر اداکار اورنگزیب لغاری نے کہا

ہے کہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ اپنے شعبے اور خصوصاً فنکار برادری کی

فلاح و بہبود کے لئے کسی موثر پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کروں

اور خدا کا شکر ہے کہ مجھے ایسا پلیٹ فارم مل چکا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے بنائی گئی

تنظیم کے لئے چاروں صوبوں سے عہدیداروں کا تقرر کر کے انہیں ذمہ داریاں سونپ دی گئی

ہیںاور مجھے قوی امید ہے کہ اب فنکاروں کوا ن کے جائز حقوق ضرور ملیں گے۔
انہو ں نے کہا کہ بد قسمتی سے کسی بھی حکومت کے دور میں شوبز انڈسٹری کو اس طرح تسلیم کر کے سرپرستی نہیں کی گئی جس کی ضرورت ہے اور نہ ہی فنکاروں کو اس قابل سمجھا گیا کہ انہیں وہ سہولیات دی جائیں جس کے وہ حقدار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں فنکاروں کو بے حد عزت اور پذیرائی دی جاتی ہے جبکہ ہمارے ہاں اس کے برعکس ہے ۔ہمارے ہاں فنکار اپنے آخری ایام کسمپرسی میں بسر کر کے رخصت ہوجاتا ہے ۔