لاہور(لاہورنامہ)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال
چیمہ نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے آج وہ لوگ صحت کے شعبے کی
بد حالی اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا رونا رو رہے ہیں
جو گزشتہ کئی دہائیاں اقتدار میں گزار چکے ہیں.
عالمی ادارے بھی کورونا کی وباءسے نمٹنے کےلئے پاکستانی حکومت کے
بروقت اور موثر اقدامات کو سراہا رہے ہیں.
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی والے معیشت کی کمزوری کا واویلا
کر کے بری الذمہ نہیں ہو سکتے بلکہ معیشت کو اس نہج پر پہنچانے
کے یہی لوگ ذمہ دار ہیں۔
حلقہ این اے 127کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال
چیمہ کہا کہ وفاق نے کورونا وائرس کے معاملات پر اپنی ذمہ داریاں پوری کی
ہیں اوربلا تاخیر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے.
اس معاملے میں صوبوں کو بھی ہر طرح کی معاونت اور مدد فراہم کی جارہی
ہے کیونکہ اس وقت ہم نے ایک قوم بن کر اس وباءکے خلاف جنگ لڑنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت کڑے وقت سے گزر رہا ہے اس لئے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اپنی سیاست کا تڑکا لگانے سے گریز کرے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور ہر طبقے پر پڑنے والے اس کے اثرات کا نہ صرف جائزہ لے رہی ہے بلکہ ان کو زائل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔