پی آئی اے پائلٹس

پی آئی اے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کا معاملہ ،یو اے ای کابھی تحفظات کا اظہار

راولپنڈی(لاہورنامہ)پی آئی اے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس کا معاملہ ،

یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔

بدھ کو جنرل سول ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی

ناصر حسن جامی کو خط لکھ ڈالا.

خط وفاقی وزیر برائے ایوی غلام سرور خان کے حالیہ بیان کے حوالے سے لکھا گی.

یو اے ای میں کام کرنے والے 50پاکستانی پائلٹس اور 4فلائٹ آپریشن افسران کی جانچ کرکے رپورٹ دی جائے۔

خط میں کہاگیاکہ سی اے اے فلائٹ مینٹیننس انجینئر اور فلائٹ آپریشن افسران کو لائسنس جاری کرنے کے طریقہ کار کی بھی وضاحت کرے۔

خط میں کہاگیاکہ جعلی اور مشکوک لائسنس یافتہ پائلٹ کے بیان کی وضاحت کی جائے، یہ اقدام فلائٹ سیفٹی کے مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا۔