لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر
و رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ کامران نے پنجاب اسمبلی سے صوبے کے بجٹ کی
منظوری پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ
پنجا ب کی حکومت دن رات صوبے کی عوام خدمت کرنے میں
مصروف ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی عوام کے مسائل کے حل کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں.
انہوں نے کہاکہ بجٹ کو نہ پاس کرنے کی بھڑکیں لگانے والے آج منہ چھپاتے پھر رہے ہیں.
اپوزیشن کے پاس جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں بچا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اتحاد صرف اپنے ذاتی مفا د کے لئے ہے.
حمزہ شہبازاور عظمیٰ بخاری میں اگر اتنی اخلاقی جرات ہے تو نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ عوام کو بتائیں.
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ آج کل ایک دوسرے کے قصیدے پڑھتی نہیں تھکتی، پیپلزپارٹی ن لیگ کی لوٹ مارکی سزا آج قوم کو بھگتنا پڑھ رہی ہے۔