وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا ملک میں 15نیشنل پارکس بنانے کا اعلان، مقامی لوگوں کو روزگارملے گا

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان نے ملک میں 15نیشنل پارکس

بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی

آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ ضروری ہے.

ملک میں 15نیشنل پارک بنانے کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلئے بڑا قدم ہے.

پارکس بنانے سے لوگوں کوروزگارملےگا .

ہم ایسی سیاحت نہیں لے کرآرہے جو سارے علاقے کو تباہ کردے۔

سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ماحول کو محفوظ بنانے سے متعلق پر وٹیکٹڈ ایریا

منصوبے کے آغاز پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی

تیز ی سے بڑھ رہی ہے.

تیزی سے بڑھتی آبادی کے تناظرمیں ماحولیات کاتحفظ ضروری ہے، ہمارے ہاں صاحب ثروت لوگ باہرچھٹیاں گزارنے جاتے ہیں.

پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہو گا۔

اپنی زندگی میں مری اور گلیات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے. مری میں رہائش اوردیگرچیزوں سے متعلق قوانین پرعمل ہوتاتھا.س

یاحتی علاقے کھولنے سے پہلے ان کیلئے قوانین ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ 15نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کیلئے بڑا قدم ہے، گائیڈ لائنز دیں گے کہ کیسے نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا ہے.

چترال میں مقامی لوگ اب مارخور کو خود بچارہے ہیں ، چند ممالک ہیں جہاں برفانی چیتوں پائے جاتے ہیں جن کو بچانے کیلئے اقدامات کریں گے۔