لاہور (لاہورنامہ ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے
کے ساتھ ہی ہر چھوٹے بڑے شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بدترین
ٹرپننگ و لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہریوں نے کہا ہے کہ بجلی کی طویل بندش سے تنگ آ کر وہ تو گھروں سے باہر بیٹھے ہیں، کیا خواتین اور بچوں کو بھی سڑکوں پر لے آئیں؟
ابھی تو گرمیاں شروع ہوئی ہیں اور لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے آن لیا ہے،
روزی روٹی کمانا بھی مشکل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق پاور ہاوسز کو گیس آئل کی کمی کا بدستور سامنا ہے.
مجموعی طور پر شارٹ فال بھی تجاوز کر گیا ہے.
تمام ڈسکوز میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے اور اکثر گرڈ اوور لوڈڈ ہیں۔