پاک فضائیہ کا سی 130

پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ لاہور سے سکھ یاتریوں کی میتیں لے کر پی اے ایف بیس پشاور پہنچ گیا

اسلام آباد(لاہورنامہ)حکومت پاکستان کی ہدایت پر پاک فضائیہ کا سی- 130

طیارہ سِکھ یاتریوں کی میتیں لے کر پی اے ایف بیس پشاور پہنچا۔

گزشتہ روز شیخوپورہ کے قریب ٹرین اور کوسٹر کے درمیان خوفناک تصا دم میں

مرنے والے 21 سِکھ یاتریوں اور ایک ڈرائیور کی میتوں کو پی اے ایف بیس

لاہور سے پشاور منتقل کیا گیا۔

سکھ یاتریوں کی میتیں
پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ لاہور سے سکھ یاتریوں کی میتیں لے کر پی اے ایف بیس پشاور پہنچ گیا

لواحقین اپنے عزیزوں کی میتوں کو لینے کی لئے پی اے ایف بیس پشاور

پر موجود تھے۔

اس حادثے میں مرنے والوں میں 11 مرد،10خواتین اور ایک چار سال کا بچہ شامل ہیں جبکہ 5 زخمی اسپتال میں زیِر علاج ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اپنے پیغام میں کہاکہ

انہیں اس اندوہناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج ہے۔

انہوں نے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔