لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت ،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی
ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کٹھ پتلی بلاو ل اپنے قد کا ٹھ کے مطا بق
بیان بازی کرے.
اپوزیشن کی حکومت گرانے کی خواہش کسی صورت پوری نہیں ہوسکتی بلاو ل
شہباز گٹھ جوڑ عوام مسترد کر چکے.
کر پٹ مافیا سے نہ کپتان کسی صور ت بلیک میل ہو گا اور نہ ہی کسی کو
این آر او ملے گا ۔
اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ آ صف زرداری اور بلاو ل بھٹو کی عوام
میں کو ئی اہمیت نہیں او رپیپلز پارٹی میں بھی یہ صر ف سلیکٹڈ ہیں جیا لو ں
نے آ ج تک زرداری فیملی کو پی پی کا لیڈر نہیں مانا۔
بلاو ل اپنی زبان کو کنٹرو ل میں رکھے ہم بو لیں گے تو شکا یت ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف عوام کے ووٹ کی طا قت سے اقتدار کے ایوانو ں میں آ ئی چند کر پٹ عنا صر کی خواہش پر حکومت ختم نہیں ہو سکتی.
وزیراعظم عمران کی حکومت اپنی آ ئینی مد ت پوری کرے گی۔
انہو ں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت قا ئم ہو نے سے اب تک کر پٹ ما فیا چین کی نیند نہیں سو سکا.
بلاول اور ”شو باز” حکومت کو ناکا م کرنے اور تر قیا تی سفر میں سپیڈ بر یکر بننے کاہر حر بہ استعما ل کر چکے ہیں مگر انہیں ہر جگہ ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
پیپلز پار ٹی اور مسلم لیگ (ن) کی سیا ست عملی طور پر ملک سے ختم ہو چکی ہے دونو ں پار ٹیاں صر ف میڈیا کے سہارے زند ہ ہیں۔