علامہ اسلم صد یقی

دین اسلام اور دیگر تمام آسمانی مذاہب کا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کسی قسم کا کو ئی تعلق نہیں، علامہ اسلم صد یقی

لاہور (لاہورنامہ) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ئو ن خصو صی علامہ

محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک اور رہنما اسلام کے حقیقی

پیغام کو عام کریں.

آسمانی کتب اور انبیا کی تعلیمات سلامتی اور امن کی ہیں.

رسول اکرم خاتم النبین اور رحمت للعالمین ہیں، دین اسلام اور دیگر تمام آسمانی

مذاہب کا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کسی قسم کا کو ئی تعلق نہیں ہے۔

انہو ں نے کہاکہ اسلامی عرب ممالک کے درمیان رابطے تنقید سے نہیں مذاکرات سے مضبوط ہوںگے۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران اسلامی تعاون تنظیم کی قیادت کرنے والے کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ کیوں حل نہ کروا سکے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی کوششوں کو سراہا ہے۔ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور وہ بطور ایک امن پسند ملک کے کسی بھی طرح دہشت گردانہ کارروائیوں کا ساتھ نہیں دے سکتا۔

سازش کے تحت چند لو گ ملک میں فر قہ وار یت کوہوا دے رہے انہیں ملکی امن سے کسی صور ت نہیں کھیلنے دیا جائے گا ۔فوری طور پرحکومت ساز شی عنا صر کا محا سبہ کرے۔