لاہور (لاہورنامہ) صوبائی وزیرلیبرانصرمجیدخان کی زیرصدارت آج پیسی ہیڈآفس
میں پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنزکے گورننگ باڈی کاایک سو سینتالیسواں اجلاس منعقد ہوا.
جس میں سیکرٹری لیبر عامرجان، کمشنرپیسی تنویراقبال، پیسی گورننگ باڈی کے تمام ممبران و دیگرافسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں گورننگ باڈی کے ایک سو پینتالیس اورایک سو چھیالیسویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
صوبائی وزیرلیبرانصرمجیدخان نے گورننگ باڈی کے اجلاس میں پیسی نظرثانی شدہ بجٹ برائے مالی سال 2019-2020 اور مجوزہ بجٹ برائے مالی سال 2020-2021 کے لئے تجاویزکاجائزہ لیا۔
سیکرٹری لیبر عامرجان اورکمشنرپیسی تنویراقبال نے صوبائی وزیرلیبرانصرمجیدخان کوبجٹ کے مندرجات اور تجاویز پیش کیں۔
وزیر لیبرپنجاب انصرمجیدخان نے کہاکہ کوروناوائرس سے بچاؤکیلئے پیسی ملازمین وڈاکٹرزکیلئے خریدے گئے حفاظتی سامان کی تفصیلات پیش کی جائیں۔
آئندہ مالی سال کے دوران سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن مقررہ ہدف کے مطابق وصول کی جائے گی۔
صوبائی وزیر لیبر نے مزیدکہاکہ مالی سال 2020-2021 کے مجوزہ بجٹ میں آٹھ فیصداضافہ کیاگیاہے۔
ہر ہسپتال کی کارکردگی کو مانیٹرکرنے کیلئے ایڈوائزری باڈیزقائم کی جائیں گی۔
صوبائی وزیر نے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوخراج تحسین پیش کیا۔