مسرت جمشید چیمہ

حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے عیدا لاضحی پر ایس او پیز جاری کر دیے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ

حکومت نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے عیدا لاضحی پر ایس او پیز جاری

کر دیے ہیں.

کورونا وائرس کا خطرہ ہمارے سروں سے مکمل طور پر ٹلا نہیں ہے اس لئے

ہمیں غیر معمولی اقدامات اٹھانا ہوںگے.

ماضی میں مسلم لیگ (ن) کی سرپرستی میں مافیاز پلتے تھے لیکن اب یہ

روایت اب دم توڑ چکی ہے.

عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے دعویدار ہر کڑے وقت میں عوام کو تنہا

چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ گئے اور یہ ان کا وطیرہ ہے ۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ حکومت کورونا وائرس کے

پھیلائو پر قابو پانے ، اس کے تدارک کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ معاشی سر

گرمیوں کوبھی رواں دواں رکھنا چاہتی ہے لیکن بعض مواقعوں پر غیر معمولی

فیصلے کرنا نا گزیر ہیں۔

حکومت عید الاضحی کے حوالے سے ماہرین سے مشاورت کر رہی ہے اورایسے فیصلے کئے جائیں گے جس سے انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں۔

اس حوالے سے تجاویز تیاری کے مراحل میں ہیں جنہیں حتمی طور ر پر طے کر کے جلد سامنے لایا جائے گا ۔

سابقہ حکمرانوں کاوژن 2025ملک کی ترقی نہیں بلکہ کرپشن اور اپنی ترقی کا وژن تھا۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور احسن اقبال نیب کو مطلوب لیکن اپنی سیاست چمکانے کیلئے حکومت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر بیان بازی نہ کی جائے ،لیگیوں نے یہ منصوبے اپنی ذاتی جیب سے شروع نہیں کئے.

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں پر بر ق رفتاری سے کام جاری ہے۔