مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج 53 ویں برسی منائی جا رہی ہے

اسلام آباد (لاہورنامہ) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی53ویں برسی

(آج) 9جولائی بروز جمعرات منائی جا رہی ہے.

برسی کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں

مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام

کیا گیا ہے۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح
مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح

جبکہ ریڈیو، ٹی وی چینلز پرمختلف پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں۔

اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے محترمہ فاطمہ جناح ؒکی قیام پاکستان

کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

محترمہ فاطمہ جناح 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

واضح رہے کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔

محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں انہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔