کراچی :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمارے بحری تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے پرامن سمندر ناگزیر ہے۔ہفتہ کو کراچی میں بحریہ کی امن 2019 مشقوں کے دوران 3 روزہ قومی میری ٹائم کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ علاقائی اور غیر علاقائی بحری قوتوں کی موجودگی سے بحر ہند کی اہمیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحر ہند میں امن و استحکام کے حصول کے لیے پاک بحریہ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بحری افواج کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ امن مشق میں تمام ممالک ‘امن کے لیے متحد’ ہونے کے ایک عزم کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے بحر ہند میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے تحت خلیج عدم میں تجارتی جہازوں کی سیکیورٹی کا آغاز کیا۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکٹر کی آگاہی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز اہم کردار ادا کر رہا ہے۔دوسری جانب ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیول چیف نے گوادر بندرگاہ کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے سے ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ پرکام جاری ہے جو جلد دنیا کے اہم پورٹ کے طور پر سامنے آئے گی۔اس موقع پر انہوں نے گوادر بندرگاہ کو چین کے حوالے کرنے سے متعلق قیاس آرائیوں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ گوادر بندرگاہ پاک بحریہ کے پاس ہے، وہاں نیول بیس صرف پاک بحریہ کی ہے اور چین گوادر میں نیول بیس قائم نہیں کررہا بلکہ گوادر میں چین، امریکا سمیت دنیا بھر کے ممالک کے بحری جہاز آسکتے ہیں۔بحری فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ تمام ملکی بندرگاہوں کی حفاظت اور انتظام کی ذمہ دار ہے، دنیا کی 90 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہورہی ہے، سمندروں میں امن و سلامتی کا قیام مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ساحل معاشی حوالے سے اہم نوعیت کا حامل ہے اور یہ پاک بحریہ کو اعزاز حاصل ہے کہ ہم 45 ممالک کی میزبانی کر رہے ہیں، میں تمام بحری افواج کے نمائندوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسمعیل نے پاک بحریہ کی جانب سے امن مشقوں کے انعقاد پر انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا ایونٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ کثیر ملکی مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کی کوششوں کا نتیجہ ہے، ان مشقوں سے ہم دنیا کو امن کا پیغام دیں گے، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک نیوی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔خیال رہے کہ کراچی میں 5 روزہ کثیر الملکی بحری مشقوں امن 2019 کا آغاز جمعے سے ہوا تھا، جس میں پاکستان سمیت 46 ممالک کا حصہ لے رہے ہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM