سعدیہ تیمور

پنجاب اسمبلی میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی تاریخ ساز خدمات پر قرارداد جمع ، سعدیہ تیمور

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی

سعدیہ تیمور نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے.

جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی

تاریخ ساز خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے.

09 جولائی کو عظیم خاتون کے یوم وفات پر یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناحؒ نے ہمیشہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا ساتھ دیا اور قیام پاکستان کی تحریک میں وہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ جدوجہد کرتی رہیں.

محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی زندگی خواتین کے لئے مشعل راہ ہے.