لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوںنے عوام کو سوائے کسمپرسی کے کچھ نہیں دیا ،اب ملک میں حقیقی جمہوریت فروغ پائے گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے،حکومت اصلاحات کے ذریعے تبدیلی لانے کےلئے کوشاںہے اور صحت اور پولیس سمیت دیگر شعبوں میں بہتری کےلئے خیبر پختوانخواہ کے کامیاب ماڈل کو اپنایا جائے گا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے مختلف ممالک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کےلئے راغب ہو رہی ہیں جس سے خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلئے دن رات کام کررہے ہیں اور مستند قومی اور عالمی ادارے بھی ان کی عملی اور موثر کاوشوںکے معترف ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن واویلا چھوڑ کر پانچ سال انتظار کرے ،جس طرح 100 روز بعد خود کو احتساب کے لئے پیش کیا ہے مدت پوری ہونے پر عوام کی عدالت میں جائیں گے اور ان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سب سے پہلے عوام کوزندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کرے گی اور اس پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی نے کئی سالوں تک حکومتیںکیں لیکن موجودہ حکومت سے چھ ماہ میں کارکردگی پوچھی جارہی ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM