عثمان بزدار

آبادی میں بے ہنگم اضافہ صحت، تعلیم اور روزگارکے مسائل کو ترویج دیتا ہے، عثمان بزدار

لاہور (لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بڑھتی

آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتے مسائل کرہ ارض پر انسانی بقاء کے

لئے خطرہ ہیں۔

آبادی میں بے ہنگم اضافہ صحت، تعلیم اور روزگارکے مسائل کو ترویج دیتا ہے۔

قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے انسانی آبادی کے سونامی کو روکنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آبادی کے عالمی دن کے موقع پراپنے

پیغام میں کہا ہے کہ رواں برس آبادی کے عالمی دن کا موضوع’’کورونا کی

وباء میں خواتین کی صحت کا تحفظ‘‘ ہے۔

کورونا وبا کے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔

ماں اور بچے کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ غیر معمولی صورتحال میں بھی خواتین کو معیاری علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔

کورونا وبا کے اثرات سے محفوظ رضا کارانہ خاندانی منصوبہ بندی تک رسائی کو یقینی بنایا گیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ بڑھتی آبادی سے متعلقہ مسائل پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشوں کے ساتھ عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

بڑھتی آبادی پر قابو پا کر عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ شراکتی اداروں خصوصااقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’’فنڈ برائے پاپولیشن‘‘ کے تعاون سے کورونا اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلقہ خدمات کا دائرہ کاربڑھانے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ آبادی میں اضافے کے تناسب سے وسائل کا فروغ دنیا بھر میں چیلنج بن چکا ہے۔ سماج میں بہبود آبادی کا شعور بیدار کرنا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔