کراچی (لاہورنامہ)بریسٹ کینسر کا شکار پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ
جمیل نے کینسر کو شکست دے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں
مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا.
مداحوں کی سپورٹ اور دعاں کا شکریہ ادا کیا۔
نادیہ جمیل نے لکھا کہ ان کی زندگی میں کیموتھراپی کا مرحلہ کسی جنگ سے کم
نہیں تھا، لیکن انہوں نے اللہ کی مدد سے درد اور تکلیف کو صبر اور حوصلے
سے برداشت کیا۔
نادیہ جمیل نے بتایا کہ کیموتھراپی کے سیشنز کے باعث ان کا شوگر لیول 600
سے تجاوز کر جاتا تھا، اور اب وہ ذیابیطس کا شکار ہوگئیں ہیں اور اسپتال سے
نکلنے کے بعد سب سے پہلے انسولین لگانا سیکھیں گی۔
نادیہ جمیل نے لکھا کہ وہ اب بھی شدید کمزوری اور گھبراہٹ محسوس کرتی ہیں، لیکن مداحوں کے پیار بھرے حوصلہ افزا پیغامات انہیں ہمت دلاتے رہتے ہیں کہ اچھا وقت دور نہیں۔
نادیہ جمیل نے مداحوں سے دعاں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم سب میرے لئے دعا کریں کہ میں کچھ کھا لوں ، کیموتھراپی کے بعد سے کچھ نہیں کھایا، گزشتہ ایک ہفتے سے صرف ایک سیب اور آدھی ڈبل روٹی کھائی ہے۔
انہوں نے آخر میں تمام بیماروں کی شفایابی کیلئے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ سب کمزور لوگوں کی مدد کرے اور ساتھ ہی صحت ی دولت سے مالا مال لوگوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ اپنی زندگی میں کسی چیز کو بے معنی نہ سمجھئے۔
نادیہ جمیل مارچ میں کینسر کی تشخیص کے بعد سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں.