یو ای ٹی لاہور

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کا اعزاز، بین الاقوامی پیکیجنگ ڈیزائن میں ایوارڈز حاصل کیے

لاہور (لاہورنامہ) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (یو ای ٹی) لاہور، شعبہ پروڈکٹ اینڈ انڈسٹریل ڈیزائن

(پی آئی ڈی) کے طلباءنے بین الاقوامی پیکیجنگ ڈیزائن مقابلہ جات میں چار ایوارڈز حاصل کرلیے ۔

یہ مقابلہ جات ”اسٹوڈنٹ سٹارپیک پیکیجنگ انوویشن ایوار ڈے نام سے معروف ہیں۔

24جون کو یوکے میں منعقدہونے والے ان مقابلوں میں طلبا کو چیلنج کیا گیا کہ وہ برانڈ کی معروف ایف ایم سی جی کمپنیوں، ڈیزائن ایجنسیوں اور مینوفیکچررز کو درپیش مسائل کے حل پیش کریں۔

بے شک یو ای ٹی کے طلبانے ہمیشہ سے ہی تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں میںاپنا لوہا منوایا ہے ۔

یہ طلباءیو ای ٹی کافخر ہیں۔رواں سال پوری دنیا سے 20 سے زیادہ یونیورسٹیوںکے 175 سے زائدطلباءنے حصہ لیا۔

پی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ کے چھٹے سمسٹر کے طلباءنے درج ذیل ایوارڈز جیت لئے:سمیع اللہ صائم نے بریف بی: لگژری خوشبو پیک میں گولڈ اور اسپانسر ایوارڈ جیتا،محمد احمر اسلم نے بریف ای: ای کامرس پیک میں گولڈ اینڈ اسپانسر ایوارڈ جیتا،زہرہ وسیم نے بریف جی: پلاسٹک ان پیپر میں سلور ایوارڈ جیتاجبکہ علی طاہر نے بریف ایف: ٹیسکو بیک ٹو اسکول پیپسی ڈسپلے میں کانسی کا ایوارڈ جیتااپنے نام کیا

۔طلباءنے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ انکی یہ کامیابی چیئرپرسن پی آئی ڈی پروفیسر ڈاکٹر صباحت عالمگیر، محترمہ انعم شمشاد اور محترمہ عائشہ حمید کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے۔