لاہور (لاہورنامہ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے
مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا-
وزیراعلی عثمان بزدار نے بغیر سکیورٹی شدید بارش وآندھی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے جیل روڈ،گلبرگ، کینال روڈ، مال روڈ،لارنس روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب
کے انتظامات کا معائنہ کیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے پانی کی نکاسی کے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔
تاہم چند مقامات پر پانی کھڑا دیکھ کر برہمی کا اظہار کیااور نکاسی آب کے لیے واسا حکام کو موقع پر ہی ہدایات دیں –
وزیراعلی عثمان بزدار نے واسا اورانتظامی افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر اسوقت فیلڈ میں ہوں تو متعلقہ افسران کو بھی گھروں میں آرام کرنے کی بجائے کام کرتے نظر آ نا چاہیئے، کیونکہ سب سے پہلے شہریوں کے مسائل حل کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔
میں نے رات گئے اچانک دورہ کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں واسا کی جانب سے کیے ایمرجنسی انتظامات کا مشاہدہ کیااور ایسے وزٹ سے حقیقی معنوں میں اصل صورت حال کا علم ہوتا ہے۔ شہروں میں نکاسی آب کے لئے اس بار بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔