روحی بانو کی میت منتقلی میں 4 ماہ لگ سکتے ہیں

اسلام آباد:معروف اداکارہ روحی بانو کی میت کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے نے 2 سے 4 ماہ کا وقت مانگ لیا۔اداکارہ روحی بانو کی میت ترکی سے پاکستان منتقل کرنے کے معاملے پر ترجمان پاکستانی سفارت نے کہا ہے کہ انقرہ میں پاکستانی سفارت خانہ روحی بانو کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔ ترکی کے طبی ماہرین کے مطابق روحی بانو کی میت کو پاکستان منتقل کرنے کے لیے دو سے چار ماہ درکار ہیں۔ترک حکام کی جانب سے اجازت ملتے ہی میت پاکستان منتقل کر دی جائے گی، جبکہ اس کے سارے اخراجات حکومت پاکستان اٹھا رہی ہے۔روحی بانو کی بہن روبینہ نے بتایا ہے کہ انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے نے معلومات سے آگاہ کر دیا ہے، میت پاکستان منتقل ہونے تک ترکی میں ہی قیام کریں گی۔