لاہور( لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے جاوید ہاشمی کی جانب سے قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر(g 63)کے تحت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔
رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس ملک دشمنی کے مترادف اورپاکستانی اداروں کے کردار کی اہمیت کے منافی ہے۔
جاوید ہاشمی کی ہرزہ سرائی پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے اوراپنے اس اقدام کے ذریعے وہ غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کے اس کے عزائم کسی خاص جماعت کی ترجمانی کرتے ہیں، مطالبہ ہے کہ ان کے خلاف ملک دشمنی کرنے پر 63(g) کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے۔